ابنا: صدر محمد مرسي کے عہدہ صدارت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے وزارت دفاع کي عمارت کے سامنے خيمے نصب کرلئے ہيں اور انکا کہنا ہے کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک يہاں بيٹھے رہيں گے-دھرنے کے شرکا نے ملک کے وزير دفاع سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ انکي حفاظت اور پرامن مظاہرين کي سيکورٹي کو يقيني بنائيں-خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ مظاہرين کي ايک بڑي تعداد نے گزشتہ روز بھي وزارت دفاع کي عمارت کےسامنے مظاہرہ کرکے صدر محمد مرسي کے استعفے کامطالبہ کيا تھا-مظاہرين ملک ميں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا بھي مطالبہ کر رہے تھے-......./169
22 جون 2013 - 19:30
News ID: 432739
ہزاروں کي تعداد ميں مصري شہري دارالحکومت قاہرہ ميں وزارت دفاع کي عمارت کے سامنے دھرنا ديکر بيٹھ گئے ہيں-